اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حکومت برآمدی شعبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔
جمعہ کو وزیر خزانہ اسد عمر سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں گیس اور بجلی کی قیمتوں اور ٹیکس امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ برآمدی شعبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ ٹیکس چوری میں ملوث افراد کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشتگردوں کی مالی معاونت رکے گی۔ اینٹی منی لانڈرنگ کا نیا دور شروع ہو گا اور بین الاقوامی معیار قائم ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا جائے۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسد عمر نے کہا کہ اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو چیلنج کرنے کی بجائے بہترین موقع تصور کیا جائے ۔ اس پر عملدرآمد سے دہشتگردوں کی مالی معاونت رکے گی۔ اینٹی منی لانڈرنگ کا نیا دور شروع ہو گا اور بین الاقوامی معیار قائم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عملدرآمد کیا جائے۔ اجلاس میں دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔