جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عاطف میاں کی تقرری کیوں کی گئی تھی اور پھر ان کو کس کے کہنے پر ہٹایاگیا؟وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری حقیقت سامنے لے آئے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عاطف میاں کی تقرری صرف ماہر معیشت کے طور پر کی گئی تھی ، نشاندہی ہونے پرتقرری منسوخ کردی گئی ، تقرری پر تحقیقات کی ضرورت نہیں وزیراعظم کو وہی بتایا جو میں نے علما سے سنا اور سوشل میڈیا پر دیکھا اسی کا نتیجہ ہے کہ میاں عاطف کو عہدے سے ہٹایا گیا، پاکستان کا آئین اگر کسی کو غیر مسلم قرار دیتا ہے وہ غیر مسلم ہی رہے گا

البتہ اقلیتیوں کے جو بھی حقوق ہیں ریاست وہ فراہم کرتی رہے گی۔وہ جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ اسلام قربانی سے شروع ہوتا ہے اور قربانی پر ختم ہوتا ہے امام حسین کی قربانی نے محرم الحرام کو مزید محترم بنا دیا ہے حضرت امام حسین کی قربانی بھی محرم میں ہے اور حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت بھی محرم میں ہے ۔پاکستان اندرونی و بیرونی دشمنوں کے نرغے میں ہے جس کو بچانے اور مدینہ کی ریاست بنانے میں علما ہی کردار ادا کرسکتے ہیں اسلامی دنیا میں جو کچھ ہورہا ہے یہ کسی کی سازش ہے لیکن افسوس یہ مذہب کے نام آگ لگی ہے ،وزیراعظم عمران صرف جلسوں یا تقاریب نہیں وہ کابینہ میں بھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کا مقصد ہی تمام اکائیوں کے احترام اور حقوق کی بجاآوری کا ہے ۔علما و مشائخ کونسل کو مزید متحرک بناکر نچلی سطح لے کر جائیں گے ملی یکجہتی کونسل نے اپنا کردار بہت سخت حالات میں اچھا کردار ادا کیا ہے ہم ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم بھی استعمال کریں گے ہر سہ ماہی میں علما و مشائخ کونسل کا اجلاس بلایا جائے گاتاکہ مذہبی ہم آہنگی برقرار رہے وزیر مذہبی امور علما و مشائخ اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرونگا۔ ہالینڈ کے خاکوں کے ایشو پر جو سٹینڈ عمران خان نے لیا قائد اعظم کے بعد کسی نے نہیں لیا

تمام ڈپلومیٹ سمیت سفارت خانوں کو اس اہم معاملے پر متحرک کیا اس حوالے سے وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ نے جو کردار ادا کیا وہ بھی لائق تحسین ہے میاں عاطف کے ایشو پر وزیراعظم نے مجھے طلب کیا وزیراعظم کو وہی بتایا جو میں نے علما سے سنا اور سوشل میڈیا پر دیکھا اسی کا نتیجہ ہے کہ میاں عاطف کو عہدے سے ہٹایا گیا پاکستان کا آئین اگر کسی کو غیر مسلم قرار دیتا ہے وہ غیر مسلم ہی رہیگا البتہ اقلیتیوں کے جو بھی حقوق ہیں ریاست وہ حقوق بھی فراہم کرتی رہے گی عاطف میاں کی تقرری صرف ماہر معیشت کے طور پر کی گئی نشاندہی ہونے پر عاطف کی تقرری واپس کردی گئی عاطف میاں کی تقرری پر تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…