لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ کی سرجڑی بہنیں صفاء اور مروہ لندن کے گریٹ آرمنڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 170 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے بچیوں کے معائنے کے بعد بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، صفا اور مروہ کے اہل خانہ نے بچیوں کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، بچیوں کے
والد نے کہا کہ آپ دعا کریں کہ اللہ صفا اور مروہ کا آپریشن کامیاب کریں، طبی ماہرین کے مطابق بچیوں کی بڑی سرجری سے پہلے ڈاکٹروں کی ٹیم بنائے گئے ماڈلز پر تجرباتی آپریشن کرے گی، اکتوبر کے مہینے میں صفا اور مروہ کا پہلا آپریشن ہو گا، دونوں بچیوں کا چھ ماہ تک لندن میں علاج جاری رہے گا جس پر اٹھارہ کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے۔