جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی، پاکستا ن نے امریکہ اور اتحادیوں کو آئینہ دکھادیا، دوٹوک اعلان

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ٗہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ہو گا ۔افغانستان مہاجرین سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں اس تک مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے ٗہم جانتے ہیں کہ افغانستان کا امن پاکستان سے جڑا ہے ٗہمیں بارڈر پر غیر قانونی کام روکنا ہو گا

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقیم افغانی مہاجرین واپس اس لئے نہیں جا رہے کہ افغانستان میں امن نہیں ہے ٗہمیں پاکستان کے امن کیلئے بہتر سوچنا ہو گا ۔ فلیپو گراندی ہائی کمشنر برائے مہاجرین اقوام متحدہ نے کہاکہ یہ میرا پاکستان میں دوسرا دورہ ہے ٗمیں پہلے ایران گیا پھر افغانستان گیا اب پاکستان میں ہوں ٗیہاں میں پشاور اور بارڈر کا وزٹ کروں گاانہوں نے کہا کہ مہاجرین کا معاملہ اہم ہے اس وقت شام میں مہاجرین کی بڑی تعداد ہے ہمیں ان معاملات کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا ٗ میں اس خطے میں سیاسی انتخابات میں بھی رہا جائزہ لیا کہ کیا ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے رجسٹرڈ مہاجرین کا حل ہونا چاہیے ۔ اس کے ساتھ فلسطین کے مہاجرین بھی ہیں فلیپو گراندیانہوں نے کہاکہ افغانستان کے مہاجرین پاکستان اور ایران دونوں میں موجود ہیں ٗبین الاقوامی سطح پر اس معاملہ پر بہتر سوچنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ کابل میں بڑے حملے ہوئے اس سے وہاں کا کاروبار اور نظام زندگی متاثر ہوا ٗحکومت کو اپنے معاملات حل کرنے میں مشکلات ہوئیں ٗاس کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہوا ٗآٹھ ملین افغانستان اپنے گھروں میں نہیں رہ رہے ۔انہوں نے کہاکہ اشرف غنی نے اب اہم کام کئے ہیں جس میں مہاجرین کے لئے زمین کے لئے قانون سازی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت سے بات کی کہ سکول بنائے جائیں اور عوام کی بہتر زندگی کے لئے کام ہونا چاہیے ٗہم جانتے ہیں ملکوں کے معاملات بہت اہم اور نازک ہیں انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند ہے کہ اس خطے کے ممالک میں روابط ہیں ٗ

افغانستان مہاجرین کی رجسٹریشن کے بارے میں پالیسی بہتر بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے بہت سے افغانی واپس ملک میں جائیں گے ٗا س ملک میں ایک اشاریہ چار ملین مہاجرین ہیں ٗاب افغانستان ہزار وں لوگوں کی رجسٹریشن کر رہا ہے جو بہتر ہے انہوں نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کا رہنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو سنبھالے ہو ئے ہے یہ بہت اہم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اب افغانستان سے آئے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سکھا رہا ہے انہوں نے کہاکہ اب مالدار ملک مہاجرین کو رد کر رہے ہیں ٗ اس تمام معاملے کا حل ہونا چاہیے اور اقوام متحد ہ کو افغان مہاجرین کو واپس بسانا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اب آگے آنا ہو گا ہمیں مسائل کا حل نکالنا ہو گا اور افغان مہاجرین کی واپسی ہی خطے کے امن کے لئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کا مہاجرین کے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنا اہم ہے اور اس کے ساتھ بارڈر منیجمنٹ کی جانب بھی دیکھنا ہو گا ٗاس بارے میں افغان حکومت کو پاسپورٹ جاری کرنے ہوں گے اور پڑسی ممالک کو ویزہ جاری کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…