رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عدلیہ کے امور میں سیاسی مداخلت پر فلسطینی سپریم کورٹ کے ججوں نے بطور احتجاج اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے کئی سینئر ججوں نے جوڈیشل کلب کے چیئرمین کے اقدامات، عدالتی امور میں سیاسی مداخلت اور عدلیہ کی آزادی میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں پر کئی ججوں نے اجتماعی استعفیٰ دیا ہے۔فلسطینی ججوں کی
نمائندہ تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ججوں نے ’جوڈیشل ڈویلپمنٹ کمیٹی‘ کی طرف سے ججوں کے حوالے سے نئی سفارشات جاری کرنے پر بہ طور احتجاج ججوں نے استعفے دیے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی سپریم کورٹ کے ججوں نے رام اللہ میں ’الریٹنو‘ ہوٹل میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں فلسطینی اتھارٹی کی سیاسی مداخلت پر بہ طور احتجاج اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔