پی ٹی آئی کا رو یہ ایسا رہا تو حکومت کا خاتمہ کتنے دن میں ہوجائے گا؟رانا ثنا اللہ نے بڑی پیش گوئی کردی،پیپلزپارٹی پر بھی سنگین الزام عائد

30  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا جو رویہ ہے یہ 6ماہ بھی حکومت نہیں چلا سکتے، پیپلز پارٹی نے حکومتی امیدوار کو سہولت دینے کیلئے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے ، عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو کلچر متعارف کرایا آج اس کو بھگت رہے ہیں، جن شہدا نے اس ملک میں امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان کو ساری قوم سلام پیش کرتی ہے،

عمران خان کا ہیلی کاپٹر کے استعمال کی وجہ پر پوری دنیا مذاق اڑا رہی ہے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے صدارتی امیدوار کیلئے مولانا فضل الرحمن ہیں دوسرا کوئی نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی نے حکومتی امیدوار کو سہولت دینے کیلئے اپنا امیدوار کھڑاکیا ہے4243 ہمارے تمام ممبران اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا اصل مسئلہ سندھ حکومت ہے۔ وفاقی حکومت سندھ میں پیپلز پارٹی کو سہولت فراہم کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی ان کو وفاق میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔عمران خان جس قسم کی سیاست کر رہے ہیں ، کنٹینر پر کھڑے ہو کر جو کلچر متعارف کرایا آج وہی ان کے سامنے آرہا ہے۔ پہلے وزیر اعلی عثمان بزدار کو لوگ بھولے نہیں تھے کہ اب پنجاب کے وزار اطلاعات فیض الحسن چوہان کو یاد کر رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جو ہیلی کاپٹر کے استعمال کی وجہ بتائی اس پر پوری دنیا مذاق اڑا رہی ہے۔پہلے ہم یہ توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی اڑھائی سال تک حکومت کر لے گی اور ہم مڈ ٹرم انتخابات کی طرف جائیں، لیکن ان کے رویے کے باعث ایسا لگ رہے ہے کہ یہ حکومت چھ ماہ بھی نہیں چل سکے گی۔ جن لوگوں نے اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ان کو وجہ سے ملک کے اندر امن قائم ہوا ہے، قو می یوم شہدا کے موقع پر ان ستاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ اختلاف ہر معاملے پر ہو سکتا ہے لیکن جن لوگوں نے اس ملک کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا ہے اس حوالے سے سب لوگ متفق ہیں اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…