اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 2008ء کا الیکشن ہو چکا تھا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری کی آپس میں ان دنوں بہت محبت تھی، اس موقع پر راولپنڈی کی ایک سیٹ خالی تھی، میاں نواز شریف نے آصف زرداری کو یہاں سے الیکشن لڑنے کی آفر کی اور کہا کہ یہاں سے الیکشن لڑ کر آپ وزیراعظم بن جائیں،
میاں نواز شریف آصف علی زرداری کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے تھے تاکہ وہ پرویز مشرف سے حلف لیں، معروف صحافی نے کہا کہ زرداری صاحب کا منصوبہ کچھ اور تھا انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ آپ اگر ضمنی انتخاب لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم آپ کو راولپنڈی سے الیکشن لڑانا چاہتے ہیں، جس پر میں نے کہا کہ میں بالکل بھی انٹرسٹڈ نہیں ہوں الیکشن لڑنے میں۔ اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار بن جائیں، جس پر معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ میں نے بہانہ مارا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ہم دونوں آپ کو پیسے دیں گے، معروف صحافی نے بتایا کہ میں نے کہا کہ میں جیت گیا تو پھر کیا ہو گا، آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ منسٹر بن جائیں گے، جس پر معروف صحافی نے کہا کہ پھر کیا ہو گا، زرداری صاحب نے کہا کہ اس کے آگے مجھے کچھ نہیں پتہ کہ کیا ہوگا، جس پر میں نے کہا کہ میں وزراء کو اپنے پروگراموں میں بلا کر سوال کرتا ہوں، تو پھر میں دوسروں کے پروگراموں میں جا کر میں سوالوں کے جواب دوں گا، میں نے کچھ نہیں کرنا۔ حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 2008ء کا الیکشن ہو چکا تھا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف زرداری کی آپس میں ان دنوں بہت محبت تھی، اس موقع پر راولپنڈی کی ایک سیٹ خالی تھی، میاں نواز شریف نے آصف زرداری کو یہاں سے الیکشن لڑنے کی آفر کی اور کہا کہ یہاں سے الیکشن لڑ کر آپ وزیراعظم بن جائیں، میاں نواز شریف آصف علی زرداری کو وزیراعظم بنانا چاہ رہے تھے تاکہ وہ پرویز مشرف سے حلف لیں