اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں صوابدیدی فنڈ کی مد سے 21ارب روپے خرچ کئے جبکہ عمران خان نے یہ فنڈز ختم کر دئیے،عمران خان کے اقدامات سے ملک کو اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے، فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں صوابدیدی
فنڈ سے 21 ارب روپے خرچ کئے جبکہ پی ٹی آئی حکومت کے سربراہ عمران خان نے صوابدیدی فنڈز ختم کر دیئے ہیں، عمران خان کے کفایت شعاری کے اقدامات کی وجہ سے قوم کے اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ صدر ممنون نے ملک کے 90 ملین روپے خرچ کئے اور سابقہ حکومت میں ارکان اسمبلی کو 30 ارب روپے جاری کئے گئے، اس طرح سابقہ حکومت میں قوم کے 51 ارب روپے خرچ کئے گئے۔