لاہور(آئی این پی) سپریم کورٹ میں سیمل کامران کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستا ن نے بدتمیزی پرراجہ بشارت کے وکیل اورملازم کوباہرنکال دیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران کوآج ہی عدالت طلب کرلیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سیمل کامران کی درخواست کی سماعت کی ،
چیف جسٹس نے بدتمیزی پرراجہ بشارت کے وکیل اورملازم کوباہرنکال دیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کیساتھ آنے والوں نے مزیدایسی حرکت کی توآپ کے تمام کیس منگوالوں گامقدمے کی سماعت کے دوران سیمل کامران دھاڑیں مارکرروتی رہیں،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ خاموش ہوجائیں،ہمیں قانون کے مطابق انصاف کرناہے سیمل کامران نے کہا کہ راجہ بشارت اورانکی پہلی بیوی نے جائیدادمیں حصہ نہ دینے کیلئے میرے بیٹے کومروادیا، منکوحہ ہونے کے باوجودراجہ بشارت بیوی تسلیم نہیں کررہا،سیمل کامران نے کہا کہ شادی کاعلم مسلم لیگ(ق)کے چودھری برادران کوبھی ہے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چودھری برادران کوآج ہی عدالت طلب کرلیتے ہیں،اس پر راجہ بشارت نے کہا کہ جوبھی فیصلہ کریں گے، منظورکرلوں گابہترہے آپ دونوں ایک دوسرے پرکیچڑنہ اچھالیں،دونوں چیمبرمیں مل لیں،آپ کاموقف وہاں سن لیتاہوں چیف جسٹس نے سیمل کامران اورراجہ بشارت کوچیمبرمیں طلب کرلیا سپریم کورٹ میں سیمل کامران کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستا ن نے بدتمیزی پرراجہ بشارت کے وکیل اورملازم کوباہرنکال دیااور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران کوآج ہی عدالت طلب کرلیتے ہیں۔