اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شہباز شریف کے نام پر اختلافات ،پیپلزپارٹی نے تصدیق کردی،ن لیگ کا بھی ردعمل سامنے آگیا

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلئے شہباز شریف کے نام پر اختلافات ہیں، اگر پارٹی قیادت نے شہبازشریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا تو ہم فیصلے کے پابند ہونگے، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء پر ہمارے تحفظات ہیں لیکن کسی کے پیچھے لگ کر نعرے نہیں لگا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں اختلافات ہیں تو لازم نہیں کہ دوسرے کسی معاملے

پر وہ اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ حکومت نہ سمجھے کہ ہم اسے ٹف ٹائم نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاہر ایکشن اپوزیشن نوٹ کریگی۔ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پیپلز پارٹی شہباز شریف کو ووٹ دیگی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن بٹی ہوئی ہے اس لئے ہمارے لئے مشکلات نہیں ہونگی ہم نے پاکستان کیلئے سیاست کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…