لاہور (آن لائن) حکومت پاکستان نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزدی کے موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو جیلوں سے آزاد کر دیا ہے اور انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کی جیلوں سے رہا ہونیوالے 27 ماہی گیروں کو گزشتہ روز کراچی سے مسافر ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا۔ لاہور ریلوے سٹیشن سے ان بھارتی ماہی گیروں کو خصوصی بسوں کے ذریعے
واہگہ بارڈر پہنچایا گیا گیا جہاں پر پنجاب ستلج رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کیا۔ بھارت جانے سے قبل حکومت پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کو تحفے اور تحائف بھی دئیے گئے جبکہ سرحد پار کرنے سے قبل بھارتی ماہی گیروں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی قید کے دوران جیل حکام نے ان سے بہترین سلوک کیا۔