بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جانتے ہیں میں نے آپ کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیوں نامزد کیا ہے؟ عمران خان نے محمود خان سے ملاقات میں ان سے کیا بات کہہ دی؟ حامد میر دونوں کے درمیان ملاقات کی دلچسپ روداد سامنے لے آئے

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میںنے آپ کو خیبرپختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کر کے دراصل پارٹی کو یہ پیغام دیا ہےکہ میں صوبے میں کوئی بہت بڑا بریک تھرو کرنا چاہتا ہوں اور ہمارا دعویٰ جو ہے کہ ہم روایتی سیاست نہیں کریں گے تو یہ ہماری غیر روایتی سیاست کا ایک ثبوت ہے، عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کیلئے نامزد محمود خان کے درمیان دلچسپ گفتگو

کی روداد حامد میر سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کیلئے نامزد محمود خان کے درمیان ہونیوالی دلچسپ گفتگو کی روداد سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رکن اسمبلی اور نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کو یہی کہا ہے کہ میںنے آپ کو خیبرپختونخواہ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد کر کے دراصل پارٹی کو یہ پیغام دیا ہےکہ میں صوبے میں کوئی بہت بڑا بریک تھرو کرنا چاہتا ہوں اور یہ جو ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم روایتی سیاست نہیں کریں گے تو یہ ہماری غیر روایتی سیاست کا ایک ثبوت ہے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں پہلی مرتبہ وزیر اعلیٰ کے لیے ایک ایسا آدمی لایا گیا ہے جس کا تعلق مالاکنڈ ڈویژن سے ، سوات سے ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن سے آج تک کسی کو وزیراعلیٰ نہیں بنایا گیا۔حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی پارٹی کو کہہ دیا ہے کہ پارٹی نے حکومت چلانی ہے حکومت نے پارٹی کو نہیں چلانا ، ہم دیکھیں گے کہ اس دور حکومت میں حکومت اور پارٹی ساتھ ساتھ رہیں گے۔معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ سوات وہ علاقہ ہے جو بہت زیادہ دہشتگردی کا شکار رہا ۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں 2009ء میں طالبان کا قبضہ تھا، اورمٹہ میں طالبان لوگوں کو قتل کر کے ان کی

لاشیں کھمبوں پر لٹکا دیتے تھے، اس علاقہ میں محمود خان نے سیاست کی ہے۔ 2008ء میں محمود خان اس علاقہ میں کونسلر بھی منتخب ہوئے تھے۔ کونسلر کی حیثیت سے شروع کر کے وہ رکن صوبائی اسمبلی بنے، جب انہوں نے2012میں پاکستان تحریک انصاف جوائن کی تو لوگوں نے ان کا مذاق اُڑاکرکہتے تھے کہ یہ تم کون سی پارٹی میں چلے گئے ہو؟۔عمران خان نے ایک غیر روایتی سیاستدان کو وزیر اعلیٰ نامزد کر کے سرپرائز دیدیا ہے عین ممکن ہے کہ پنجاب میں بھی وہ کوئی سرپرائز دیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…