اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں حامد میر نے بنہ گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ۔اس حوالے سے معروف اینکر پرسن روزنامہ جنگ میں لکھتے ہیں کہ یہ رسمی انٹرویو نہیں تھا۔ یہ کافی کے کپ پر ان کی بنی گالا کے دفتر میں ہونے والی ملاقات تھی، ان کی تقریب حلف برداری سے چند روز قبل یہاں بڑی تبدیلی نمایاں نظر آ رہی تھی۔مجھ سے ان کے دفتر کے باہر اپنا موبائل فون جمع کرانے کیلئے کہا گیا تھا۔
جب سے وہ اسلام آباد میں ای سیون کے پوش علاقے سے پہاڑی پر قائم بنی گالا میں منتقل ہوئے ہیں اس وقت سے چند برسوں کے دوران ایسا میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا۔ اچانک مجھے احساس ہوا کہ میں پاکستان کےنئے وزیراعظم سے ملنے جا رہا ہوں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے پانچوں حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے جس کے بعد ان کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔