منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کس ملک کا دورہ کرنیوالے ہیں؟بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 7  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد امریکہ کا دورہ کرینگے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران کان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد امریکہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پہلی بار خطاب کرینگے۔ عمران خان ستمبر کے دوسرے ہفتے مٰں امریکہ جائیں گے۔ دورے کے دوران عمران خان کی اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں ہونگی ۔ عمران خان امریکی انتظامیہ کو دہشتگردی کیخلاف جنگ سمیت اپنی

خارجہ پالیسی پر اعتماد میں لینگے۔ دورے کے دوران متوقع پاکستانی وزیراعظم پاک امریکہ تعلقات، فنانشل ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے اور معیشت کی بہتری کیلئے باہمی تعاون پر بھی گفتگو کرینگے۔ اس دوران عمران خان امریکہ میں مختلف سربراہان مملکت سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران عمران خان کی چینی صدر، بھارتی وزیراعظم، ایرانی صدر اور افغانستان کے صدر سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…