اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کی الیکشن کے بعد عمران خان سے بنی گالا میں ایک طویل نشست ہوئی ہے جس کے بارے میں انہوں نے اپنے کالم میںچیدہ چیدہ باتیں لکھی ہیں۔ ایک جگہ حامد میر لکھتے ہیں کہ اجازت لینے سے قبل میں نے کہا کہ اپنے کسی سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ مت بنائیے گا اور نہ کسی پر مقدمے بنائیے گا احتساب کا معاملہ نیب اور عدالتوں پر چھوڑ دیں خان صاحب نے میری بات مکمل ہونے سے پہلے ہی اثبات میں سر ہلایا اور میں نے
دل ہی دل میں ان کی ثابت قدمی کیلئے دعا کی کیونکہ یہ خاکسار ماضی میں متعدد وزرائے اعظم کی زبان سے ایسی باتیں سن چکا ہے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ اپنے کہے پر قائم نہ رہے یا انہیں قائم نہ رہنے دیا گیا۔امید ہے کہ ہمارے ملک کے طاقتور ریاستی ادارے عمران خان کو اپنا یس مین بنا کر ناکام نہیں کریں گے بلکہ عمران خان کے ذریعہ قومی اہمیت کے حامل مسائل پر اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کریں گے اور اس ملک سے سیاسی انتقام کے کلچر کا خاتمہ کریں گے اور عمران بھی کسی کو اپنا یس مین بنانے کی کوشش نہیں کریں گے ۔