اسلام آباد(سی پی پی)ڈیموں میں پانی کی صورتحال سے متعلق واپڈا اور ارسا کی رپورٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بڑھ کر 62لاکھ 79 ہزارایکڑ فٹ ہوگیا ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق منگلاڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1152.20فٹ ہے جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ ہے اور منگلا ڈیم میں اتوار کو قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.867 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
اسی طرح تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1519.18 فٹ ہے ، کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح1550فٹ ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ4.361 ملین ایکڑفٹ ہے۔ واپڈا رپورٹ کے مطابق چشمہ جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ ہے، کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ ہے، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے جبکہ چشمہ جھیل میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کا اخراج10000 کیوسک ،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کا اخراج37800 کیوسک،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا اخرج ایک لاکھ65000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کااخراج33500 کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے ۔اسی طرح دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد25900کیوسک ،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد37800کیوسک ،دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ66ہزار800 کیوسک اوردریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد66900کیوسک ریکارڈکیا گیا ہے۔ارسا کا مزید کہنا تھا کہ چشمہ جھیل میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 51ہزار ایکڑ فٹ ہونے کے ساتھ ڈیموں میں پانی کا کل قابل استعمال ذخیرہ 62لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے ۔