اسلام آباد(آئی این پی)عام انتخابات میں اسلام آباد سے کلین سویپ کرنے والی پی ٹی آئی کیامیدواروں نے اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروادیئے،این اے 53 سے عمران خان نے 38لاکھ گیارہ ہزار سات سو پچاس،این اے 54سے اسد عمر نے 37 لاکھ پچیس ہزار پانچ سو 66 جبکہ این اے 52 سے
راجہ خرم شہزاد نواز نے 39 لاکھ نوے ہزار روپے اپنی انتخابی مہم کے دوران خرچ کیئے۔ذرائع کے مطابق کے مطابق اسلام آباد سے کلین سویپ کرنے والی پی ٹی آئی کیامیدواروں نے اپنے انتخابی اخراجات کی تفیصل متعلقہ آراوز کے پاس جمع کروادی ہے،این اے53 سے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نیاخراجات الیکشن کیمشن کی مقررہ حدود کے اندد کیئے،عمران خان نے انتخابی مہم پر 38لاکھ گیارہ ہزار سات سو پچاس روپے خرچ کیے،پی ٹی کے حلقہ این اے 54 سے کامیاب ہونے والے امیدوار اسد عمر نے انتخابی اخراجات مقررہ حدود کے اندد کیے،اسد عمر نیاپنی انتخابی مہم پر 37 لاکھ پچیس ہزار پانچ سو 66روپے خرچ کیے،راجہ خرم شہزاد نواز نے بھی انتخابی مہم پر اخراجات مقررہ حددو کے اندد کیے،این اے 52 سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ خرم نواز نے 39 لاکھ نوے ہزار روپے خرچ کیے۔ عام انتخابات میں اسلام آباد سے کلین سویپ کرنے والی پی ٹی آئی کیامیدواروں نے اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروادیئے،این اے 53 سے عمران خان نے 38لاکھ گیارہ ہزار سات سو پچاس،این اے 54سے اسد عمر نے 37 لاکھ پچیس ہزار پانچ سو 66 جبکہ این اے 52 سے راجہ خرم شہزاد نواز نے 39 لاکھ نوے ہزار روپے اپنی انتخابی مہم کے دوران خرچ کیئے۔