ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معلومات مل گئیں،بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز،برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کا نمبر آگیا،دھماکہ خیز اقدام، کھلبلی مچ گئی

datetime 4  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر بیرون ملک جائیداد رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے

اور پہلے مرحلے میں دبئی اور برطانیہ میں جائیدادیں رکھنے والے افراد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے برطانیہ میں جائیداد رکھنے والے 250 اور دبئی میں جائیداد کے مالک 450 پاکستانی شہریوں کو نوٹس بھجوائے ۔ذرائع کے مطابق نوٹسز ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ونگ کی جانب سے بھجوائے گئے ہیں جس میں برطانیہ اور دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کے لیے سرمائے کا ذریعہ پوچھا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کی جائیدادوں کی معلومات او ای سی ڈی کے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت حاصل ہوئیں، اس معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا، معاہدے کے تحت 101 رکن ممالک معلومات کے تبادلے کے پابند ہوجائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر یکم ستمبر کے بعد بیرون ملک اکاؤنٹس اور جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر برطانیہ اور دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو نوٹس جاری کردیئے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کی مدت پوری ہونے پر بیرون ملک جائیداد رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں دبئی اور برطانیہ میں جائیدادیں رکھنے والے افراد کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…