اسلام آباد (سی پی پی)اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کو موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے لئے وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی آئی ٹی سہولت کی تنصیب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے سیلولر فون پر وائی فائی کی سروس کے ٹیسٹ اینڈ ٹرائل گزشتہ ہفتے شروع کر دیئے گئے ہیں فوری طور پر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افسروں اور سٹاف کو وائی فائی نظام کا پاس ورڈ جاری کیاگیاہے ۔
مسافروں کے لئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وائی فائی کی جدید سہولت ٹیسٹ اینڈ ٹرائل کے کامیاب ہوتے ہی جاری کر دی جائے گی اس کے لئے ایوی ایشن ڈویژن کے ماہرین نجی غیرملکی موبائل کمپنی کے تعاون سے دنیا کا جدید ترین وائی فائی سسٹم کی تنصیب کررہے ہیں یہ نظام دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ہوائی اڈوں پر ملکی و غیرملکی مسافروں کو انتہائی ضروری وائی فائی کی سہولت دے رہاہے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ دور حاضر کے جدیدترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے ۔