جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خیبرپختونخواہ میں اہم ترین سرکاری افسر کو بھرے بازار میں دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹانک (نیوز ڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کرامت اللہ اپنے گھر ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ مرکزی بازار میںنامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خود ہی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ ان کے پاس سکیورٹی بھی نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ حملہ آوروں کا براہ راست نشانہ بنے اور

شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرامت اللہ پر فائرنگ کرنے والے افراد کی تعداد 2 تھی جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…