جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

روہنگیا ، بنگلہ دیشیوں کوگولی مار دو، بھارت سرکار کے اہم رکن نے ایسا کیوں کہا؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدر آباد(آئی این پی ) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حیدرآباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجا سنگھ نے کہا کہ روہنگیائی اوربنگلہ دیش کے غیر قانونی پناہ گزینوں کوگولی مارکر ختم کرنے کے بعد ہی ہمارا ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔ آسام میں این آر سی(قومی شہریت رجسٹر)کا دوسرا مسودہ جاری ہونے کے بعد اب اسے مغربی بنگال میں بھی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس معاملے پر بی جے پی نے جارحانہ رخ اختیار کیا ہے۔

حیدرآباد کے بی جے پی رکن اسمبلی راجا سنگھ نے اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر روہنگیا مسلمان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینبھارت سے نہیں جاتے تو انہیں گولی مار کر ختم کردینا چاہئے۔ راجا سنگھ حیدرآباد کے غوث محل حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں۔ راجا سنگھ سے قبل مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ دلیپ گھوش کہہ چکے ہیں کہ اگر ان کی حکومت آئی تو آسام کی طرز پر بنگال میں بھی این آر سی ایکٹ نافذ کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…