جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خفیہ قوتیں آزاد امیدواروں کو فون کر کے دھمکا رہی ہیں،تحریک انصاف انہیں لالچ دینے کے ساتھ اور کیا کر رہی ہے؟ راناثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ خفیہ قوتیں آزاد امیدواروں کو فون کر کے دھمکا رہی ہیں اور تحریک انصاف ان کو لالچ دینے کے ساتھ ساتھ دباؤ بھی ڈال رہی ہے جبکہ11آزاد اور کچھ تحریک انصاف کے ا یم پی ایز سپیکر کے لئے ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 11آزاد ارکان اور تحریک انصاف کے کچھ ایم پی ایز سپیکر کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دے کر سرپرائز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی پارٹی اجلاس میں تمام نو منتخب ارکاب موجود تھے اور اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کچھ خفیہ قوتیں آزاد ارکان کو فون کر کے مسلم لی گسے دور رہنے کے لئے دھمکا رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف آزاد اراکین کو لالچ دینے کے علاوہ دباؤ بھی ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات بڑے طوفان سے پہلے سکون کی مانند ہیں لیکن یہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی 6نشستیں مخدوم احمد محمود کے اختیار میں ہیں اور انہوں نے شہباز شریف کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے تاہم بہت سے آزاد ارکان اور تحریک انصاف کے ارکان کے نام حکمت عملی کے طور پر سامنے نہیں لا رہے جبکہ دوسری طرف آزاد امیدواروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح لاد لاد کر بنی گالہ لایا جا رہا ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…