قومی اسمبلی میں نمبر گیم ابھی تک پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ،گرینڈ اپوزیشن کیا کرنے والی ہے؟ خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کر دیا اسلام آباد(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نمبر گیم ابھی تک
پی ٹی آئی کے حق میں نہیں،،اس وقت تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے،گرینڈ اپوزیشن وزیر اعظم اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیلئے اپنا مشترکہ امیدوار دے گی ،9 یا10اگست تک قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان حلف اٹھا لیں گے۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نمبر گیم ابھی تک پی ٹی آئی کے حق میں نہیں ہے،بہت کم مارجن ہے،اس وقت تحریک انصاف کی ساری سیاست کا دارومدار ایم کیو ایم پر ہے، اب دیکھتے ہیں ایم کیو ایم کیا فیصلہ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی،نمبر گیم پی ٹی آئی کے حق میں نہیں بہت کم فرق ہے، مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور دیگر جماعتیں وزیر اعظم اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیلئے مشترکہ امیدوار دیں گی، 9 یا10اگست تک قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان حلف اٹھا لیں گے ، اس سے پہلے گرینڈ اپوزیشن اپنے تمام معاملات طے کر لے گی۔