جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

کچھ لوگ عمران خان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے، کپتان نے کیا گرین سگنل دیا ہے؟ پرویز الٰہی نے دعویٰ کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچھ لوگ عمران خان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے، کپتان نے کیا گرین سگنل دیا ہے؟ پرویز الٰہی نے دعویٰ کر دیا اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے پنجاب اسمبلی کا سپیکر بنانے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے اور

صوبائی نشست چھوڑنے سے منع کیا ہے۔ ہم تحریک کی غیر مشروط حمایت کریں گے، کچھ لوگ عمران خان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے ۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ میرے خلاف نیب کے تمام مقدمات ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے مجھے پنجاب اسمبلی کا سپیکر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔ اسی لئے صوبائی نشست چھوڑنے سے بھی منع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غیر مشروط طورپر تحریک انصاف کی حمایت کرکے عمران خان کو کامیاب بنائیں گے کیونکہ کچھ لوگ عمران خان کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے نومنتخب ممبران صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں اور حمایت کا یقین دلایا ہے وقت آنے پر نام بھی سامنے لاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان 80سال سے سیاست میں ہے اور ہم کام میں مہارت رکھتے ہیں ۔ ہماری کاوشوں کے نتائج سب کے سامنے آجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…