جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

چوہدری نثار کے سیاست چھوڑنے کیلئے مشورے ، نواز شریف نے چوہدری نثار کا پیغام ٹھکرا دیا، حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہدری نثار کے سیاست چھوڑنے کیلئے مشورے ، نواز شریف نے چوہدری نثار کا پیغام ٹھکرا دیا، حیرت انگیز انکشاف اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے شکست اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے سے فتح کے بعد چوہدری نثار علی خان کی مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے صلح کی آخری کوشش بھی دم توڑ گئی ہے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق

گزشتہ روز چوہدری نثار علی خان کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کے ذریعہ یہ پیغام نوازشریف تک پہنچایا گیا تھا کہ وہ عیادت کے لئے پمز ہسپتال حاضر ہونا چاہتے ہیں لیکن میاں نوازشریف نے یہ کہہ کر درخواست کو رد کردیا کہ آپ کی محبتوں اور نیک تمناؤں کا بہت شکریہ ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان کواس بار مسلم لیگ ن کی طرف سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے دیرینہ حریف غلام سرور خان سے بری طرح ہار گئے تاہم پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر وہ کامیاب ہوئے ۔ چوہدری نثار کی طرف سے گزشتہ ایک ہفتے میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے صلح جوئی کی کئی کوششیں کی گئیں ، چوہدری نثار ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ پنجاب اسمبلی کے ممبر بھی رہیں گے یانہیں ۔چوہدری نثار کے قریبی حلقوں یہ بھی کہنا کہ وہ ن لیگ کی قیادت کی سرد مہری سے دلبرداشتہ ہو کر سیاست چھوڑنے کے لئے بھی مشورے کررہے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…