منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آئین کے آرٹیکل 91 کی غلط تشریح کرکے ابہام پیدا کیا جا رہا ہے،وزیراعظم کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی) سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے وزیر اعظم کے انتخاب کے طریقہ کار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91کی غلط تشریح کر کے عوام اور پارلیمنٹ کے ارکان میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے آئین کے آرٹیکل 91کے تحت مجموعی رکنیت کا مطلب ایوان میں موجود ارکان کی مجموعی تعداد سے ہوگا، مجموعی رکنیت میں خالی نشستیں شامل نہیں ہونگی ،

وزیر اعظم کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 91(4)کے تحت ہوتا ہے جس میں لکھا ہے کہ اگر وزیر اعظم قومی اسمبلی کے کل ارکان کی تعداد کی اکثریت رائے دہی کے ذریعے نامزد کیا جائے گا مگر شرط یہ ہے کہ اگر کوئی رکن پہلی رائے شماری میں مذکورہ اکثریت حاصل نہ کرسکے تو پہلی رائے شماری میں سب سے ذیادہ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے دو اراکین کے درمیان میں دوسری رائے شماری کا انعقاد کیا جائے گا اور وہ رکن جو موجودہ اراکین کی اکثریت رائے دہی حاصل کر لیتا ہے اس کا منتخب وزیر اعظم کے طور پر اعلان کیا جائے گا ، دوسری شرط یہ ہے کہ اگر دو یا دو سے زائد اراکین کی جانب سے حاصل کردہ ووٹ کی تعداد مساوی ہو جائے تو ان کے درمیان مزید رائے شماری کا انعقاد کیا جائے گاتا وقت یہ کہ ان میں سے کوئی ایک سب سے ذیادہ حق رائے دہی حاصل نہ کر لے ،آرٹیکل 91(4) میں واضح طور پر مجموعی رکنیت کی اکثریت کا ذکر کیا گیا ہے وزیر اعظم کا انتخاب ہاتھ کھڑے کرنے کا فارمولا یاہاں یا ناں کا نعرہ لگانے کا طریقہ کار نہیں ہے بلکہ سپیکر قومی اسمبلی لابی میں دو ڈویزن کے ذریعے انتخاب کرائے گا ،دائیں طرف اور بائیں طرف کی لابی استعمال کی جاتی ہے ۔اور وزیر اعظم کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے نہیں ہوگا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…