جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کی خالی ہونے والی نشست پر امیدوار کون ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے کامیاب ہوئے تھے اور انہوں نے این اے 95 میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کراچی کی اہم نشست این اے 243 پر پی ٹی آئی رہنماوں نے نظری جما لیں۔ذرائع کے مطابق این اے 243 سے پی ٹی آئی رہنما رشید گوڈیل،سبحان ساحل، عالمگیر خان اوراشرف قریشی ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس نشست پر عمران خان نے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی کو 67 ہزار 276 ووٹوں سے شکست دی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی نے 91 ہزار 358 اور علی رضا عابدی نے 24 ہزار 82 ووٹ حاصل کیے۔یاد رہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل میانوالی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میانوالی کے عوام کی وجہ سے پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر بنے اس لیے کامیابی کی صورت میں میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…