بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کپتان ہے اورمیں نائب کپتان ہوں،شاہ محمودقریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 30  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ،عمران خان جس پر کے پی کے اور پنجاب میں ہاتھ رکھیں گے پوری پاٹی تسلیم کرے گی، پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متفق ہے ،عمران خان کپتان ہے اور میں نائب کپتان ہوں،پنجاب میں ہم نمبرز گیم میں ن لیگ سے آگے جا چکے ہیں،پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے واضح امکانات پیدا ہو گئے ہیں،

مرکز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے۔ پیر کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج میرث سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات ہوئی،2013 اور 2018کے الیکشن میں دن اور رات کا فرق تھا،مبصرین نے انتخابات کی شفافیت کو درست اور جمہوری قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ سب اپوزیشن جماعتوں نے اسمبلی کے بائیکاٹ کی مولانا فضل الرحمان کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے ،یہ مثبت فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا ہے ،عمران خان کے خطاب کی پذیرائی ہوئی اور مخالفین نے بھی تسلیم کیا،عمران خان جلد حلف لیں گے ،مرکز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ ہمارے پاس عددی اکثریت ہے ،خیبر پختونخوا میں ہمیں دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی وہاں بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں ،پنجاب میں ہم نمبرز گیم میں ن لیگ سے آگے جا چکے ہیں،پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے واضح امکانات پیدا ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں الیکشن سے پہلے بھی آ رہی تھیں اب بھی آرہی ہیں،اختلافات کوئی نہیں ہے سب رائے دیں گے ،عمران خان جس پر کے پی کے اور پنجاب میں ہاتھ رکھیں گے پوری پاٹی تسلیم کرے گی پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں متفق ہے ،عمران خان کپتان ہے اور میں نائب کپتان ہوں ،میں پارٹی کے نظریئے کا محافظ ہوں، جو عناصر پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق نہیں میں ان کا مقابلہ کروں گا،عمران خان کپتان تھا ہے اور رہے گا۔(ع ا)



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…