منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا حلف کہاں اٹھانا چاہتے ہیں؟ جان کر آپ کو خوشگوار حیرت ہو گی

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوپی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے ایوان صدر کے بجائے عوام کے درمیان حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ 25جولائی کوہونیوالے عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے رہی ہے اورمرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے

جس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے اگلے  متوقع وزیر اعظم ہوں گے۔ وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیاجاتا ہے اور صدر مملکت نومنتخب وزیر اعظم سے ان کے عہدے کاحلف لیتے ہیں، تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں نہیں بلکہ عوام کے درمیان اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عمران خان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے، تاہم عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف کہاں اٹھائیں گے اس بات کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکاہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اسلام آباد کے مشہور ڈی چوک پر حلف اٹھاسکتے ہیں جب کہ پریڈ گراؤنڈ سمیت دیگر آپشنز بھی زیرغور ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے حلف اٹھانے کا معاملہ سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگاجب کہ حلف برداری کی تقریب کہاں ہوگی اس کا حتمی فیصلہ بھی ایک سے دو روز میں ہوگا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ذوالفقارعلی بھٹو بھی عوامی انداز میں حلف اٹھاچکے ہیں۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…