اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں کارڈیک سینٹر میں داخل کر لیا گیا ہے، اس وقت میاں نواز شریف کو چیک اپ جاری ہے، واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو پرائیویٹ وارڈ میں رکھا جائے گا اور انہیں ٹھہرانے کے لیے
پمز ہسپتال میں تین کمروں کا بندوبست کیا گیا ہے، سکیورٹی اور ہسپتال انتظامیہ کے افسران کارڈیک وارڈ میں موجود ہیں۔ نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کے بعد اس وقت پمز ہسپتال کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن موجود ہیں جو کہ ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔