بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

نئی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی واہگہ بارڈر پر کیا اہم تبدیلی کی جائے گی؟ حیران کن تفصیلات

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) نئی حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی واہگہ بارڈر پر گیٹ بھی تبدیل کیے جائیں گے،14 اگست سے قبل دونوں ممالک ایک جیسے گیٹس نصب کردیں گے،یکساں ساخت کے نئے گیٹ لگانے کے لیے کھدائی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق

نئی حکومت کے آغاز سے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔ دونوں ممالک واہگہ بارڈر لاہور پر نصب اپنے اپنے پرانے دروازوں کو تبدیل کر کے یکساں ساخت کے نئے دروازے نصب کریں گے۔ دروازوں کی تبدیلی کے عمل کا آغاز لاہور کے واہگہ بارڈر سے شروع ہو گیا ہے جسے 14 اگست سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔دوسری جانب بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر دروازوں کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ملکوں نے ایک ہی طرح کا گیٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یکسانیت پیدا کی جا سکے ۔ اسی طرح پاکستان رینجرز پنجاب اور بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا بھی ہر روز ایک جیسی مشترکہ پریڈ کرتی ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین 1947 میں تقسیم کے بعد گیٹ لگائے گئے تھے ۔ اس وقت پاکستان کا گیٹ سلائڈنگ کی شکل میں کھلتا اوربند ہوتا ہے جب کہ بھارتی گیٹ عام دروازوں کی طرح کھولا اور بند کیا جاتا ہے تاہم اب یکساں ساخت کے نئے گیٹ لگانے کے لیے کھدائی شروع کردی گئی ہے۔‎



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…