اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کپتان کا پہلا سخت امتحان،عمران خان بھی نواز شریف کی طرح پھنس گئے ، پرویز مشرف بارے بڑی خبر آگئی

datetime 29  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کپتان کی حکومت پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی پیروی کریگی یا نہیں؟جیت کے بعد عمران خان کا پہلا سخت امتحان۔ پاکستان کے مؤقر انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس یاور علی آئندہ ہفتے 31 جولائی سے 2 اگست تک تین روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچیں گے ۔

وہ تین رکنی خصوصی ٹریبونل کی سربراہی کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے اسلام آباد دورے کا مقصد 3 نومبر 2007 کو ایمرجنسی کے نفاذ پر سابق صدر پرویز مشرف پر قائم ہونے والے سنگین غداری کیس کی سماعت ہے ۔کیس کی سماعت اس ماہ کے شروع میں مقرر کر دی گئی تھی لیکن لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس غیر ملکی دورے پر تھے جس کے باعث شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اگلے ہفتے مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے حوالے سے مشرف کی قانونی ٹیم کو آگاہ کر دیا گیاہے ۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی متوقع حکومت سنگین غداری کیس کی پیروی کرتی ہے اور پی ایم ایل این کی جانب سے کیس میں پراسیکیوٹر تعینات کیے جانے والے اکرم شیخ کو برقرار رکھتی ہے یا نہیں؟ ذرائع کا کہناہے اکرم شیخ ممکنہ طور پر خود کو اس کیس سے علیحدہ کر لیں گے ۔واضح رہے کہ عمران خان نے نومبر 2007 میں یہ اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی مشرف کے غیر قانونی اقدمات کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ پی ٹی آئی گزشتہ کچھ عرصہ سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔خیال رہے کہ پرویز مشرف کے انتہائی قریبی ساتھیڈاکٹر امجد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیںجبکہ ڈاکٹر امجد انتخابات میں عمران خان کے خلاف این اے 53 اسلام آباد سے دستبردار ہو گئے تھے اور انہوں نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…