اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس کے بعد شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد کریں گے، اس سلسلے میں ن لیگ نے اتوار کے روز لاہور
میں اجلاس طلب کر لیا ہے، ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کل پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے اسلام آباد میں ملاقات بھی کریں گے جس میں وہ ایم ایم اے کی تجویز پر خورشید شاہ سے بات کریں گے۔