بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

(ق) لیگ کیساتھ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی ،ہم نے ان کے مقابلے میں اپنے امیدوار بھی کھڑے نہیں کئے ،اسے ہمارے ساتھ چلنا ہو گا،تحریک انصاف نے انتباہ کردیا

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ہماری نمبر گیم پوری ہو چکی ہے، کامیاب ہونیوالے آزاد امیدوار پی ٹی آئی کیساتھ ملنے کو تیار ہیں ،ہم نے جہاں جہاں بھی رابطے کیے ،مثبت رسپانس ملا ہے ،بہت سے لوگوں کیساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں،(ق) لیگ کیساتھ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی اسے ہمارے ساتھ چلنا ہو گا۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ہماری نمبر گیم پوری ہو چکی ہے، کامیاب ہونیوالے آزاد امیدوار پی ٹی آئی کیساتھ ملنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ہمارے ساتھ ہے کیونکہ ان کیساتھ ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ تھی اور ہم نے ان کے مقابلے میں اپنے امیدوار بھی کھڑے نہیں کئے تھے اس لئے (ق) لیگ کو ہمارے ساتھ چلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی کیساتھ آنے کو تیار ہیں ،ہم نے جہاں جہاں بھی رابطے کیے ،مثبت رسپانس ملا ہے ،بہت سے لوگوں کیساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز میں بھی آسانی کے ساتھ حکومت بنانے کیلئے تیار ہے جس کیلئے پارٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس کے مطابق سب اس پر عمل کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ہماری نمبر گیم پوری ہو چکی ہے، کامیاب ہونیوالے آزاد امیدوار پی ٹی آئی کیساتھ ملنے کو تیار ہیں ،ہم نے جہاں جہاں بھی رابطے کیے ،مثبت رسپانس ملا ہے ،بہت سے لوگوں کیساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…