اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن میں بدترین شکست کے بعدآفاق احمد نے ایم کیو ایم حقیقی کی چیئرمین شپ سے استعفے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے پریس کانفرنس کے دوران پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں انتخابات میں نتائج کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں.
پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے.اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے شدید مخالفت اور نعرہ بازی کی گئی لیکن آفاق احمد نے پرزور اصرار کے باوجود فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا شخص نہیں ہوں، پارٹی کی الیکشن میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔نئی آنے والی قیادت کو خوش آمدید کہوں گا۔