اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اورانکی اہلیہ مشکل میں پھنس گئے، دونوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب ، چیئرمین پی سی بی سے ایک کروڑ چھ لاکھ کے گفٹ ظاہر کرنے کی تفصیل بھی مانگی لی گئی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں ، ایف بی آر نے انہیں آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا۔
نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ گزشتہ چھ سال کا حساب دیں گے۔ ایف بی آر نے دونوں کو جلد از جلد اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا ہے۔نجم سیٹھی کی جانب سے ظاہر کیے گئے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے کے گفٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اثاثہ جات کی معلومات ملنے کے بعد چیئرمین پی سی بی کے خلاف چھان بین کا آغاز کیا جائے گا۔