بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب میں بھی تبدیلی آگئی،دھماکہ خیزاعلان 

datetime 27  جولائی  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ ان انتخابات میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آگئی ہے تاہم اگر کسی کو انتخابی نتائج میں شکایات ہیں تو ہم عمران خان کی پیشکش کے تحت وہ حلقہ کھلوانے کو تیار ہیں۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصف نے کراچی میں نشستوں پر حاصل کی ہے اور ہم سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطے سے متعلق گردش کرنے والے خبروں پر نعیم الحق نے کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے ٗہمارے پاس دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت سازی کیلئے مطلوبہ نمبر موجود ہے۔پیپلزپارٹی سے الحاق کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ پی پی پی سے حمایت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی پیپلز پارٹی سے کسی قسم کا سمجھوتہ ہوگا۔پنجاب میں صوبائی حکومت نے متعلق انہوں نے کہاکہ صوبے کے آزاد امیدواروں سے ہمارا رابطہ جاری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پنجاب میں ہم ہی حکومت بنائیں گے اور مسلم لیگ (ن) کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ 2013 نہیں بلکہ 2018 ہے، اس میں عوام کی رائے کھل کر سامنے آگئی ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی بہت بڑی تعداد ہے، تاہم مجموعی طور پر اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور ہم ہی حکومت بنائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب میں حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں ہمارے پاس اکثریت ہے اور ہماری 129 نشستیں ہیں جبکہ ہمارے مقابلے میں تحریک انصاف کی 118 نشستیں ہیں اور ہم پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔حلقے کھولنے سے متعلق نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پوری قوم کے سامنے کہا ہے کہ جہاں دھاندلی کے الزام ہے ٗہم وہاں تحقیقات کرانے کو تیار ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اور انتخابی عمل میں تمام خامیاں دور کی جائیں تاکہ سب کی شکایات ازالہ ہوجائے۔نعیم الحق نے بتایا کہ ایک دو دن میں باقاعدہ حکومت بنانے کا اعلان کر دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…