پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب میں حکومت کس پارٹی کی بنے گی ؟ تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ہم نمبر گیم پوری کر لیں گے ‘پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ سے بھی بات کر یں گے ‘27آزاد ایم پی ایز بھی ہمارے ہم خیال ہیں انکو بھی ساتھ ملائیں گے ‘ہم نے2013میں تحر یک انصاف کو خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے سے نہیں روکا اب اگر ہمیں پنجاب میں حکومت بنانے سے روکنے کی سازش کی گئی

تو یہ جمہوریت آئین وقانون کی نفی ہوگی اور ایسا کر نیوالوں کو ہم قوم کے سامنے بے نقاب کر یں گے ‘شہبا زشر یف پنجاب میں رہیں گے یا وفاق میں فیصلہ پارٹی کر یں گی ‘عمران خان کی باتیں تو بہت اچھی ہیں مگر جب ان پر عمل ہوگا تو دیکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار (ن) لیگ کے صدر میاں شہبا زشر یف کے صاحبزادے میاں حمزہ شہبا زشر یف نے مر یم اورنگز یب کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کے دوران کیا ہے حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ آج چونتیس گھنٹے ہونے کو آئے ہیں نتیجے ابھی تک آرہے ہیں کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ ایسے رزلٹ آئے ہم یہ بات بار بار کرتے رہے گے زیادتی کی گئی لوگوں نے ووٹ دیئے اور اس کو چرایا گیا ہے دوہزار تیرہ میں آر ٹی ایس سسٹم پر پانچ ارب اور اب اکیس ارب خرچ ہواہے مگر نتائج پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے تحفظات ہیں قومی اسمبلی میں ہم اپوزیشن میں بیٹھے گے اور بھرپور کریں گے ‘لاہور اور پنجاب میں ہمارے دور میں بھرپور کام کیا گیا پنجاب میں عوام نے ووٹ دیا کے پی کے اور پنجاب میں جب سروے ہوتا تھا تو پنجاب آگے نظر آتا تھا قوم کے سامنے سوال ہے کہ کے پی کے میں تحریک انصاف جیتی اور پنجاب میں ن لیگ کا مینڈیٹ چوری ہوا‘ جمہوریت کے اور جمہوریت کی ضرورت ہے ہم اپنا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام تر تحفظات کے باوجود پنجاب میں ن لیگ سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے تمام اداروں کو کہنا چاہتا ہوں پنجاب میں ن لیگ حکومت بنائے گی دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری روایات پر یقین رکھتے ہیں ہم آئینی کردار ادا کریں گے اور عوام باآور کراتے رہے گے ‘ کل عمران خان کی باتیں سنی اچھی لگی دیکھتے ہیں کتنا عمل کرتے ہیں‘ عمران خان کو مخاطب کر کے کہنا چاہتا ہوں ہم پنجاب میں حکومت بنائے گے اگر رکاوٹیں ڈالی گئی تو ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وزیر اعلی پنجاب کے لئے مشاورت کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے اختیارات کو دیکھے تو سب سے مضبوط ہے الیکشن کمیشن سویا رہا چونتیس گھنٹے ہوگئے ہیں اور رزلٹ آرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہبا زشر یف نے کہا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ شہباز شریف وفاق میں جائے گے یا پنجاب میں رہے گے جس طرح نواز شریف نے دوہزار تیرہ میں تحریک انصاف کا احترام کیا اب یہ ن لیگ کا احترام کریں یہ جمہوریت ہے بنانا ری پبلک نہیں ہے ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں عمران خان کو اپنے الفاظ کا پہرا دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جیتے کوئی ہارے انتخابات شفاف ہونے چاہیے ہم گرے لسٹ میں جاچکے ہیں بڑی قربانیاں دی دنیا ڈو مور کہے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…