جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ن لیگ کو پنجاب میں حکومت نہ بنانے دی تو کپتان کیلئے وزیراعظم بننا مشکل ہو جائے گا کیونکہ۔۔۔!حامد میر نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ جان کر پی ٹی آئی کے پیروں کے تلے سے زمین نکل جائے گی

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف ن لیگ کی تجویز پر غور نہیں کرتی ن لیگ کے مینڈیٹ کا احترام نہ کرتے ہوئے پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کرتی ہے تو پھر تمام اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو کر قومی اسمبلی میں عمران خان کے مدمقابل اپنا وزیراعظم لائیں گی ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کر تے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے

تہلکہ خیز انکشاف کیاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلا لی ہے اسے قبل گرینڈ اپوزیشن لائنس کا اجلاس بھی ہو گا جس میں ملکی تمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی ۔ اپوزیشن صرف احتجاج تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ ن لیگ کی تجویز کو بھی زیر غور لایا جائے گا ۔اگر ن لیگ کے مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا اور پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت بنانے کی کوشش کرتی ہے تو پھر اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو کر قومی اسمبلی میں عمران خان کے مدمقابل اپنا وزیراعظم لائیں گی ۔ ایسے میں عمران خان کا وزیراعظم بننا مشکل ہو جائے گاتاہم اس فیصلے کا انحصار پیپلز پارٹی پر ہے اگر پیپلز پارٹی اس کام میں ن لیگ کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہو جائے تو چیئرمین تحریک انصاف کیلئے پریشان کن صورتحال بن جائے گی ۔ سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار بجے پارٹی رہنمائوں کا اجلاس بھی طلبکیا ہوا ہے جس میں وہ اپنی وفاقی کابینہ سے متعلق مشاورت اور فیصلے کریں گے اس اجلاس میںکراچی سے منتخب ہونیوالے عارف علوی اور علی زیدی خصوصی طور پر طلب کیا ہے ۔ جبکہ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ممکنہ امیدوار کو بھی اپنی حمایت میں لوگوں سے رابطہ کرنے کا ٹاسک دیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…