جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

’’قومی اسمبلی کی وہ سیٹ جسے تحریک انصاف جیت کر ہار گئی ‘‘ کونسی پارٹی کو کامیاب قرار دیدیا گیا ؟ تفصیلات نے پی ٹی آئی رہنما کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ؟

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)’’قومی اسمبلی کی وہ سیٹ جسے تحریک انصاف جیت کر ہار گئی ‘‘کونسی پارٹی کو کامیاب قرار دیدیا گیا ؟ تفصیلات نے پی ٹی آئی رہنما کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ؟ این اے 190ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ذوالفقار کھوسہ کی جیت شکست میں تبدیل ہوگئی‘ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔ جمعہ کو ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 190ڈیرہ غازی خان کا نیا نتیجہ جاری کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ذوالفقار کھوسہ کی جیت شکست میں تبدیل ہوگئی۔ ذوالفقار کھوسہ نے 71964 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار امجد فاروق 72ہزار 189 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آگئے۔ جبکہ دوسری جانب   این اے 73 سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کی گئی‘ عثمان ڈار نے دوبارہ گنتی کی درخواست آر او کو دائر کی تھی۔ جمعہ کو این اے 73 سے تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کی گئی۔ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار ضلع کچہری پہنچ گئے۔ واضح رہے این اے 73 سے خواجہ آصف کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ عثمان ڈار نے آر او کو درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ فارم 45 میں ردوبدل کرکے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔ (ن غ)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…