بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) نے لاہور کا میدان مار لیا ،10قومی اور 22صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار کامیاب ،ایازصادق اور عبدالعلیم خان کے مقابلے کا حیرت انگیز نتیجہ برآمد

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے لاہور میں قومی اسمبلی کی 14میں سے 10 اور پنجاب اسمبلی کی 30میں سے 22نشستوں پر میدان مار لیا جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار (ن) لیگ کے گڑھ سمجھے جانے والے لاہور سے قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 123سے مسلم لیگ (ن) کے ملک ریاض 97 ہزار 193 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے

جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے مہر واجد عظیم 72ہزار 535ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ این اے 124 سے مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز ایک لاکھ 46ہزار 294ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے نعمان قیصر نے 80ہزار 981 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 125سے مسلم لیگ (ن) کے وحید عالم خان نے ایک لاکھ 22ہزار 327ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد ایک لاکھ 5ہزار 857ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔حلقہ این اے 126 سے تحریک انصاف کے بیرسٹر حماد اظہر نے ایک لاکھ 5ہزار 734ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے مہر اشتیاق ایک لاکھ دو ہزار 677ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،حلقہ این اے 127سے مسلم لیگ (ن) کے علی پرویز ملک ایک لاکھ 13 ہزار 265ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ 68ہزار 818ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، حلقہ این اے 128سے (ن) لیگ کے شیخ روحیل اصغر 98ہزار 199ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال نے 52ہزار 774ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ این اے 129سے مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق ایک لاکھ 30ہزار 21ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان 94ہزار 879 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،حلقہ این اے 130سے تحریک انصاف کے شفقت محمود نے ایک لاکھ 27ہزار 405ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان ایک لاکھ 4ہزار 625ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ این اے 131سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے سعد رفیق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا اور عمران خان 84ہزار 313 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق نے 83ہزار 633ووٹ حاصل کیے ۔حلقہ این اے 132سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 95ہزار 834ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے منشاء سندھو 49 ہزار 93ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ این اے 133سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک 89ہزار 678ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے اعجاز احمد چوہدری 77ہزار 231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 134سے مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر اقبال 76ہزار 291 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار ملک ظہیر عباس 45ہزار 991 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 135 سے تحریک انصاف کے ملک کرامت علی کھوکھر 64ہزار 465ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک سیف کھوکھر 55ہزار 431 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔جبکہ حلقہ این اے 136 لاہور کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ملک افضل کھوکھر 88ہزار 831 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 44 ہزار 669 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں پنجاب اسمبلی کی 30 نشستوں میں سے 22 نشستیں (ن) لیگ نے جیت لیں جبکہ باقی 8نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی 144 سے مسلم لیگ (ن) کے سمیع اللہ خان 45ہزار 525 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے خالد محمود نے 37 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔پی پی 145 پر مسلم لیگ (ن) کے غزالی سلیم بٹ نے 47 ہزار 344 ووٹ لیکر

فتح حاصل کی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ملک محمد آصف جاوید 27ہزار 912 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔پی پی 146 کے اہم معرکے میں مسلم لیگ (ن) کے محمد حمزہ شہباز شریف نے 71ہزار 389 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور تحریک انصاف کے زمان نصیب 43ہزار 422 ووٹ لے سکے۔پی پی 147 سے مسلم لیگ (ن) کے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان 63ہزار 297 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے

جبکہ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے محمد طارق سعادت 28ہزار 887 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 148 سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شہباز احمد ،پی پی 149 سے (ن) لیگ کے میاں مرغوب احمد کامیاب ہوئے۔ پی پی 150 سے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین نے 56ہزار 35ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے چوہدری محمد اصغر 37ہزار 310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 151 سے تحریک انصاف کے میاں اسلم اقبال نے کامیابی حاصل کی

اور 65830 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے باقر حسین 51ہزار 971 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔لاہور کے حلقے پی پی 152سے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما رانا مشہود احمد 43ہزار 668 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف محمد ارشاد ڈوگر 37ہزار 143 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 153 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ عمران نذیر نے خالد محمود گھرکی کو شکست دی اور انہوں نے 44ہزار 556 ووٹ حاصل کیے۔

پی پی 154سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اختر علی 53529 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حافظ نصیب اعوان 30ہزار 42ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 155سے مسلم لیگ (ن) کے غلام حبیب اعوان 39ہزار 514ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل تحریک انصاف کے جاوید انور اعوان 18ہزار 591ووٹ حاصل کر سکے ۔

لاہور کے ایک حلقے پی پی 156سے مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد وحید نے پی ٹی آئی کے میاں محمد افتخار کو ہرایا اور انہوں نے 52ہزار 529 ووٹ لیے۔پی پی 157 سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سلمان رفیق 40ہزار 76ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ اس حلقے میں تحریک انصاف کے محمد شعیب صدیقی دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 158سے تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان 52ہزار 299ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل

مسلم لیگ (ن) کے رانا احسن نے 45ہزار 228ووٹ حاصل کیے ۔پی پی 159 سے تحریک انصاف مراد راس نے مسلم لیگ (ن) کے محمد نعمان کو شکست دی جبکہ پی پی 160 سے تحریک انصاف کے میاں محمود الرشید اور پی پی 161 سے پی ٹی آئی کے ہی ملک ندیم عباس نے کامیابی حاصل کی۔ لاہور کے حلقے پی پی 162 سے مسلم لیگ (ن) کے یاسین عامر 42ہزار 102 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان 41ہزار 290 ووٹ لیکر

دوسرے نمبر پر رہے۔پی پی 163 سے (ن) لیگ کے نثار احمدجبکہ پی پی 164اور پی پی 165 سے شہباز شریف نے فتح حاصل کرلی ہے۔پی پی 166 سے مسلم لیگ (ن) کے رمضان صدیق 42ہزار 68ووٹ لیکر کامیاب رہے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عبدالکریم راہی 33ہزار 993 ووٹ حاصل کرسکے۔پی پی 167 سے تحریک انصاف کے نذیر احمد چوہان نے (ن) لیگ کے میاں محمد سلیم کو شکست دی جبکہ قومی اسمبلی کی نشست پر ہارنے والے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق نے پی پی 168 پر کامیابی حاصل کی۔لاہور کے حلقے پی پی 169 سے مسلم لیگ (ن) کے اختر حسین 31ہزار 458 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی پی 170 سے تحریک انصاف کے محمد امین ذوالقرنین نے فتح حاصل کی۔پی پی 171 سے مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد طارق نے 30ہزار 663ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے رانا جاوید عمر نے 18ہزار 342ووٹ حاصل کیے ۔پی پی 172سے مسلم لیگ (ن) کے مرزار محمد جاوید 23ہزار 834ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور تحریک انصاف کے چوہدری خالد محمود نے 17ہزار 825ووٹ حاصل کیے جبکہ پی پی 173سے تحریک انصاف کے سرفراز حسین کامیاب قرار پائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…