بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

لاہور کی قومی اسمبلی کی تمام 14 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے، ن لیگ کے ہاتھ کتنی نشستیں آئیں اور تحریک انصاف کا کیا بنا؟ وہی ہوا جس کی سب کو توقع تھی

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کے سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، ان نتائج کے مطابق ن لیگ کا لاہور پر قبضہ قائم ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) 14 نشستوں میں سے 10 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے حصے میں لاہور سے 4 نشستیں آئی ہیں،

لاہور کے حلقے این اے 131 میں عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کا انتہائی کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں عمران خان کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف نے دیگر تین حلقوں میں کامیابی حاصل کی، لاہور کے حلقہ این اے 126سے حماد اظہر، این اے 130سے شفقت محمود اور این اے 135 سے تحریک انصاف کے ملک کرامت کھوکھر کامیاب رہے۔ دوسری جانب لاہور کے حلقہ این اے 132 میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کامیاب رہے، انہوں نے 95 ہزار 835 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار منشا سندھو نے 49 ہزار 93 ووٹ حاصل کیے، مسلم لیگ کی جانب سے دیگر نو نشستوں پر جو امیدوار کامیاب ہوئے ان میں حلقہ این اے 123سے محمد ریاض، این اے 124سے حمزہ شہباز، این اے 125سے وحید عالم خان، این اے 127 سے علی پرویز ملک، این اے 128سے روحیل اصغر، این اے 129 سردار ایاز صادق، این اے 133سے پرویز ملک، این اے 134سے رانا مبشر اور این اے 136سے افضل کھوکھر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں برتری حاصل کئے ہوئے ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنتی نظر آ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…