اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن 2018 میں تحریک انصاف کی برتری کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ واضح رہے کہ آج سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 767 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہوا اور 100 انڈیکس 42 ہزار 106 پر ریکارڈ ہوا، معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو توقعات سے بہتر نتائج ملنے پر سٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت ہے۔ واضح رہے کہ سرمایہ کاروں
کی دلچسپی کے باعث نہ صرف اربوں روپے کا نیا سرمایہ آیا ہے بلکہ شیئر ہولڈرز کو منافع بھی خوب حاصل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سرمایہ کاروں نے الیکشن کے نتائج کو دیکھتے ہوئے سٹاک ایکسچینج میں دل کھول کر سرمایہ کاری شروع کردی ہے، ایک اور رپورٹ کے مطابق صبح 10 بجے تک پی ایس ایکس میں 583 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار 922 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔