بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی الیکٹیبلز کی سائنس کام کرگئی،ہیوی ویٹ سیاسی مخالفین بھی کھلاڑیوں کے آگے نہ ٹک سکے،کس فارمولے نہ کام دکھادیا؟آزادامیدوار اب کیا کرینگے؟ خبر رساں ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عمران خان کی الیکٹیبلز کی سائنس کام کرگئی،ہیوی ویٹ سیاسی مخالفین بھی کھلاڑیوں کے آگے نہ ٹک سکے،کس فارمولے نہ کام دکھادیا؟ خبر رساں ادارے این این آئی کے حیرت انگیز انکشافات،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکٹیبلز کی سائنس کام کرگئی،ہیوی ویٹ سیاسی مخالفین بھی کھلاڑیوں کے آگے نہ ٹک سکے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 2013ء کے عام انتخابات میں ناکامی کے بعد

ایک انٹر ویو میں کہا تھاکہ میں سمجھا کہ نئے لوگ آئیں گے تو پورا ملک ان کے پیچھے نکلے گا اور انہیں ووٹ دے گا ،اصل میں مجھے الیکشن لڑنے کی سائنس آتی نہیں تھی ۔ لیکن عمران خان طویل جدوجہد کے بعد یہ جان گئے کہ الیکٹیبلز کی سائنس کیا ہے اوران کا مقبولیت اور الیکٹیبلز کا فارمولا کام کرگیا ۔علاوہ ازیں عام انتخابات کے نتائج کے بعد سیاسی جماعتوں کو حاصل ہونے والی پوزیشن کے بعد وفاق اور پنجاب میں آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کا آغاز ہونے پر آزاد امیدواروں نے بھی اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے حکومتیں بنانے کیلئے آزاد امیدوار اہمیت اختیار کر گئے ہیں ۔وفاق میں عددی برتری کی وجہ سے تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اس لئے ممکنہ طو رپر آزا د امیدوار بھی اپنا وزن اس کے پلڑے میں ڈال سکتے ہیں۔ وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کی صورت میں پنجاب کے آزاد امیدواروں کی ترجیح بھی پی ٹی آئی ہی ہوگی۔ دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے رابطوں کا آغاز ہونے کے بعد آزاد امیدوار وں نے مستقبل کے فیصلے کیلئے قریبی رفقاء سے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور آئندہ ایک یا دو روز میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…