اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انتخابات 2018ء کے نتائج کی آمد کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 105 سیٹوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اب تک 70 سیٹوں پر برتری برقرار ہے، اس طرح اگر پاکستان تحریک انصاف آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملاتی ہے جو اب تک کے نتائج کے مطابق
اب تک 23 سیٹوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہیں تو اس صورت میں تحریک انصاف مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی، اس طرح تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنتے نظر آ رہے ہیں۔ اب تک کے نتائج کے مطابق تیسری پوزیشن پر پیپلز پارٹی نظر آ رہی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے تحریک انصاف کی ملک بھر میں یقینی فتح دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جشن کا آغاز کر دیا ہے۔