پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔چارسدہ میں مکان کی دیوار اور چھت گر گئی۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ،پشاور میں بی آر ٹی پر جاری کام کے باعث کھودے گئے گڑھوں میں پانی جمع ہوگیا جس میں بچے کھیلتے کودتے نظر آئے ،اور سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئیں ،
مختلف مقامات پر گاڑیاں گڑھوں میں گر گئیں،چارسدہ اور نوشہرہ کے بعض علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حیات آباد برساتی نالے میں پانی سے متعدد بھڑیں پھنس گئیں ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کشتی کی مدد سے بھیڑوں کو ریسکیو کیا ۔خیبر پختونخوا میں بڈھنی نالے میں نچلے درجے جبکہ رسالپور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے ،دریائیدریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ انچاس ہزارسوکیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔خیبر پختونخوا فلڈ سیل محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائیکابل میں ورسک کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ،پانی کا بہاؤ بیالیس ہزارچار سو اٹھہترکیوسک ریکارڈ کیا گیا ،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاؤ باسٹھ ہزارسات سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا،چارسدہ روڈ بڈھنی میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے پانیکا بہاؤ گیارہ ہزارچارسو پچیس کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،کلپانی مردان میں رسالپور کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاؤ چھتیس ہزارسات سو اکاون کیوسک ریکارڈ کیا گیا ،دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ انچاس ہزارایک سو جبکہ اخراج ایک لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا،فلڈ سیل کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر دریاؤں میں پانی معمول کے مطابق ہے ۔