اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک جماعت کو فائدہ پہنچانے کی کوششیں کوششیں ناکام ہوں گی ، 25جولائی کو پورے ملک میں کیا ہوگا؟حمزہ شہباز نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نگران وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ذمہ داران واضح طور پر ایک جماعت کو فائدہ پہنچانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں مگر قومی اختیار میں نقب لگانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی ، 25جولائی کو پورے ملک میں شیر دھاڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقاتوں کے دوران کیا ۔

ان سے اجتماعی اور انفرادی ملاقاتیں کرنے والوں میں استقبال قائد ریلی کے دنوں میں گرفتار اور تشدد کا شکار ہونے والے کارکن وکلا، علما، طلبا سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ وفود سمیت سینئر سیاستدانوں، ٹکٹ ہولڈرز، خواتین ،سابق پارلیمینٹیرئینز، نوجوانوں اور سیاسی کارکنان شامل تھے جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد کرتے ہوئے پارٹی امیدواران کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ لاکھوں جانوں اور عصمتوں کی قربانی دے کر حاصل کیا گیا پاکستان کسی کے وزارت عظمی کے شوق کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا، ملک اور قوم کے مستقبل سے کھیلنا خطرناک ہوگا، نگران وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ذمہ داران واضح طور پر ایک جماعت کو فائدہ پہنچانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں، قوم بیدار ہے، قومی اختیار میں نقب لگانے کی تمام کوششیں اللہ کے فضل و کرم سے ناکام ہوں گی اور 25 جولائی کو انشااللہ پورے ملک میں شیر دھاڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سب اوچھے ہتھکنڈون کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر سے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔پارٹی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ان ملاقاتوں اور ورکرز اجلاسوں میں قومی سیاسی امور، بھرپور انتخابی مہم،

مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت کے ساتھ سیاسی کارکنان کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی گئیں جبکہ خواتین کارکنان کے تحفظات دور کرتے ہوئے ضروری سفارشات اعلی قیادت تک پہنچانے کا عندیہ دیا گیا ۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر کے شہدا کے لئے مغفرت اور محترمہ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی ،قائد محترم نوازشریف کی جلد رہائی اور قائدین کی صحت و سلامتی کے ساتھ انتخابات 2018 میں سرخروئی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…