پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

علی موسیٰ گیلانی پرانتخابی مہم کے دوران فائرنگ ،کھلبلی مچ گئی

datetime 20  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم علی موسیٰ گیلانی اور دیگر افراد محفوظ رہے۔

علی موسیٰ گیلانی کے بھائی علی قاسم گیلانی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات این اے 157 محمود آباد میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا۔ علی قاسم گیلانی کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین ججی ڈوگر کے گھر کے سامنے ہوئی ۔ فائرنگ میں علی موسیٰ گیلانی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی موسیٰ گیلانی کے انتخابی قافلے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گولیاں، رکاوٹیں اور پابندیاں پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی موسیٰ گیلانی پر مخالفین کی فائرنگ بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب کے نظریاتی بحران کو دور کرنے کی جدوجہد سے سیاسی یتیم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم علی موسیٰ گیلانی اور دیگر افراد محفوظ رہے۔ علی موسیٰ گیلانی کے بھائی علی قاسم گیلانی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات این اے 157 محمود آباد میں انتخابی مہم کے دوران پیش آیا۔ علی قاسم گیلانی کے مطابق فائرنگ پی ٹی آئی کے یو سی چیئرمین ججی ڈوگر کے گھر کے سامنے ہوئی ۔ فائرنگ میں علی موسیٰ گیلانی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…