پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

بلیک لسٹ فراڈ اور چور کمپنی کو ٹھیکہ ،پشاور میٹرومیں ڈالے گئے بڑے پیمانے کے ڈاکے کا پردہ پشاور ہائی کورٹ نے فاش کر دیا،تحریک انصاف شدید تنقید کی زد میں آگئی

datetime 19  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور میٹرو میں بڑے پیمانے پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کا پردہ پشاور ہائی کورٹ نے فاش کر دیا ہے، الزام.خان کی حکومت نے پشاور میٹرو کا ایک بلیک لسٹ فراڈ اور چور کمپنی کو ٹھیکہ دیا،اب نیب خاموش کیوں بیٹھا ہے،نیب کی خاموشی کی صرف ایک وجہ ہے کہ الزام خان اس کا لاڈلہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں لاڈلوں کی گنجائش نہیں ہے صرف خادم کی گنجائش ہے،

خدانخواستہ اگر پنجاب میں ایسا ہوتا تو نیب ہمیں کالے پانی بھیج دیتا،پشاور میٹرو کا تخمینہ ستر ارب پر پہنچ گیا ہے جبکہ لاہور میٹرو تیس ارب میں بنی تھی اب کہاں ہے وہ جھوٹا خان جو کہتا تھا کہہ لاہور میٹرو سے آدھی قیمت پر پشاور میٹرو بناؤں گا،اب ایک چور ڈاکو کمپنی کو ٹھیکہ دے کر لاگت دوگنی کر دی گئی ہے۔وہ گزشتہ روز پنڈی کھیپ، اٹک میں ایک بہت بڑے جلسے عام سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر اٹک کی مقامی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجود تھی، جلسہ گاہ پہنچنے پر میاں شہباز شریف کا پرتباک استقبال کیا گیا اور کارکنان کی جانب سے زبر دست نعرے بازی بھی کی گئی، میاں شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح الزام.خان جھوٹے خان کا دماغ خالی ہے اسی طرح اس کے جلسوں کی کرسیاں بھی خالی ہیں۔انہوں نے کہا کہہ 26جولائی کا سورج اللہ کے فضل سے مسلم لیگ (ن) کا ہو گا، 25جولائی کو فجر کی نماز کے بعد پولنگ بوتھ پر جا کر شیر پر مہریں لگانی ہیں اور ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کو جیل سے رہا کروانا ہے جن کو صرف مفروضوں کی بنا پر قید میں بند کر دیا گیا ہے، اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا،

ہندوستان کو 5سال میں کئی محاذ پر پیچھے چھوڑ دیں گے۔جلسے سے خطاب کے دوران محمد شہباز شریف نے کہا کہ میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ آپ اتنی بارش کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں آئے،آپ کا اس جلسے میں اتنی تعداد میں آنا اور جلسے کو عزیم الشان بنانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ 25جولائی مسلم لیگ (ن) کا دن ہے،مسلم لیگ (ن) کی قیادت شریف اور دیانت دار ہے،خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی شیر کی جیت ہو گی انشاء اللہ،

اگر اللہ نے موقع دیا اور آپ نے شیر پر مہریں لگائیں تو گھر گھر سوئی گیس میں خود پہنچاؤں گا،سی پیک کے مغربی روٹ پر یہاں صنعتی اسٹیٹ دوں گا،ضلع اٹک میں ٹیکنیکل یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی کھیپ والو آپ کے ضلع اٹک کے ساتھ ہی پشاور ہے، آپ اٹک اور پشاور میں کیا فرق ہے موازنا کر لو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،عمران خان نے خیبر پختونخواہ کا بیر ہ غر ق کر دیا ہے اور اب وہ پنجاب کو تباہی کے دہانی پر لے جانا چاہتا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے،مجھے بتاؤ کہ کبھی یہ منظر دیکھا ہے کہ باپ کے سامنے بیٹی اور بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا گیا ہو، آج صنعتیں چل رہی ہیں، 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر لی گئی ہے، اس سب کا سہرا نوازشریف کے سر ہے، نوازشریف نے بغیر کسی لالچ کے اور 5ارب روپے کی بل کلنٹن کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے ملک کو ایٹمی قوت بنایا تھا،آج آپ کا سی پیک چین کا تحفہ ہے

اس کا مغربی روٹ اٹک سے گزرے گا تو یہاں خوشحالی آئے گی،کسان کو سستی کھادنوازشریف نے دی ہیں، عوام کی خدمت کرنا اگر جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الزام خان پنجاب کی ترقی کو تباہ کرنا چاہتا ہے، یاد کرو یہ ہم پر جھوٹے کرپشن کے الزامات لگاتا تھا اور لاہور میٹرو کو جنگلا بس کہتا تھا اور کہتا تھا کہ

میں کے پی کے میں جنگلا بس نہیں بناؤں گا بلکہ سکول،کالج، ہسپتال بناؤں گا، آج اسی کے صوبے کے لوگ علاج اور تعلیم کے لیے پنجاب کا رخ کرتے ہیں، جس طرح الزام خان کا دماغ خالی ہے اس طرح اس کے جلسہ بھی خالی ہو رہے ہیں جن میں کرسیاں تو موجود ہوتی ہیں لیکن آدمی کوئی نہیں ہوتا، شہباز شریف نے پشاور ہائی کورٹ کافیصلہ بھی جلسہ میں لہرایا اور کہا کہ عمران خان صرف جھوٹ بولتا ہے لیکن میں یہاں ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…