اسلام آباد(آئی این پی )بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان منگل کو عالمی عدالت میں اپنا تحریری جواب جمع کرائے گا ، یہ جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں قانونی ماہرین نے مرتب کیا ہے ۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت میں جواب جمع کرانے کے معاملے پر پاکستان منگل کو عالمی عدالت میں تحریری جواب جمع کرائے گا ۔
یہ جواب دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر فائز فاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ گئیں ۔ پاکستان کی جانب سے سوالات پر تفصیلی جواب جمع کرایا جائے گا ۔ پاکستان کا جواب 400سے زائد صفحات پر مشتمل ہوہے ۔ یہ جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں قانونی ماہرین نے مرتب کیا ہے ۔